ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / اسپورٹس / بنگلہ دیش: انسداد دہشت گردی کی ایک کارروائی میں دو شدت پسند ہلاک

بنگلہ دیش: انسداد دہشت گردی کی ایک کارروائی میں دو شدت پسند ہلاک

Sun, 07 May 2017 19:55:12  SO Admin   S.O. News Service

ڈھاکہ 7مئی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)بنگلہ دیش میں آج اتوار کے روز انسداد دہشت گردی فورس کی طرف سے کی جانے والی ایک کارروائی کے دوران ایک مشتبہ شدت پسند نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا جبکہ دوسرے کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق یہ چھاپہ مار کارروائی ملک کے مغربی ضلع جھینیدا کے ایک گاؤں میں کی گئی۔ سکیورٹی فورسز نے ایک گھرڈھاکہ 7مئی(ایس او نیوزآئی این ایس انڈیا)بنگلہ دیش میں آج اتوار کے روز انسداد دہشت گردی فورس کی طرف سے کی جانے والی ایک کارروائی کے دوران ایک مشتبہ شدت پسند نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا جبکہ دوسرے کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق یہ چھاپہ مار کارروائی ملک کے مغربی ضلع جھینیدا کے ایک گاؤں میں کی گئی۔ سکیورٹی فورسز نے ایک گھر کو گھیرے میں لے لیا جس کے بعد وہاں فائرنگ کاتبادلہ شروع ہو گیا۔ ضلعی پولیس افسر میزان الرحمان نے خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا کہ ہلاک ہونے والے شدت پسندوں کا تعلق ایک نئی تنظیم جماعت المجاہدین بنگلہ دیش سے تھا۔ مسلم اکثریتی ملک بنگلہ دیش میں اقلیتی گروپوں اور غیر ملکیوں کے خلاف حالیہ حملوں کی ذمہ داری اس گروپ پر عائد کی جاتی ہے۔


Share: